میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بہادرآبادتھانہ تین شہریوں کے ذاتی پلاٹ پربنائے جانے کاانکشاف

بہادرآبادتھانہ تین شہریوں کے ذاتی پلاٹ پربنائے جانے کاانکشاف

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

مسمات قریشیابیگم ،عارف بلواورحق نوازکی درخواست پرسندھ ہائیکورٹ کاتھانے کی عمارت فوری خالی کراکے شہریوں کے حوالے کرنے کاحکم
سندھ ہائی کورٹ کے حکم پرچیف سیکرٹری سندھ نے اجلاس طلب کرلیا،کمشنرکراچی کوتھانے کیلئے متبادل زمین تلاش کرنے کی ہدایت
کراچی ( رپورٹ عقیل احمد ) کراچی کے تجارتی علاقے بہادرآباد کا تھانہ تین شہریوں کے ذاتی پلاٹ پر بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس پر سندھ ہائی کورٹ نے فوری طور پر تھانہ کی عمارت خالی کرکے تینوں شہریوں کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر چیف سیکریٹری سندھ نے اجلاس طلب کرلیا ہے تین شہریوں مسمات قریشا بیگم ، عارف بلْو اور حق نواز نے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے کہ بہادر آباد تھانہ کی زمین ان تینوں کی ہے جس پر سندھ ہائی کورٹ نے بورڈ آف ریونیو سے ریکارڈ طلب کیا بورڈ آف ریونیو کے ریکارڈ میں ثابت ہوگیا کہ یہ زمین مذکورہ تینوں پٹیشنرز کی ہے جس کے بعد سندھ ہائی کورٹ کی ڈویزن بینچ نے بہادرآباد تھانہ کی زمین خالی کرکے تینوں پٹیشنرز کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے چیف سیکریٹری سندھ نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر اجلاس طلب کرلیا ہے چیف سیکریٹری سندھ نے ایڈووکیٹ جنرل کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے کہ اس حکم پر عملدرآمد کے لئے اجلاس بلایا جائے تاکہ اس کے قانونی پورے کئے جائیں چیف سیکریٹری نے آئی جی سندھ پولیس سے بھی رائے طلب کی ہے چیف سیکریٹری نے کمشنر کراچی سے بھی کہا ہے بہادرآباد تھانہ کے لئے متبادل زمین تلاش کی جائے تاکہ تھانہ کی عمارت تعمیر کی جاسکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں