میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شعیب اختر کی کورونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

شعیب اختر کی کورونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کورونا فنڈ جمع کرنے کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کروانے کی تجویز دی ہے ۔شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 یا ایک روزہ میچز کی سیریز ہو جس سے کورونا فنڈ جمع کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ یہ سیریز بغیر شائقین کے ہوگی جس میں کھلاڑیوں اور انتظامیہ سمیت صرف براڈکاسٹنگ یونٹ موجود ہوگا۔راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ جانتا ہوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ حالات رہتے ہیں تاہم اس سیریز سے دو فائدے ہوں گے ، ایک تو عالمگیر وبا سے لڑنے کے لیے فنڈ جمع کیا جائے گا اور دوسرا دونوں ملکوں کی جانب سے امن کا تاثر دیا جائے ، اس میں کوئی برائی نہیں مگر پھر بھی کچھ لوگوں کو یہ آئیڈیا برا لگ رہا ہے ۔شعیب اختر نے کہا کہ اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ سب اس وقت لاک ڈاؤن میں گھروں میں موجود ہیں اور اگر پاک بھارت سیریز اس دوران ہوتی ہے تو لاتعداد شائقین دیکھیں گے جس سے دونوں ممالک کے لیے ہی بہت سارا فنڈ جمع ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے بجائے سیریز منعقد کرنے کے لیے دبئی بہتر آپشن ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں