میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جماعت اسلامی کا 27رمضان کو ملین مارچ کا اعلان

جماعت اسلامی کا 27رمضان کو ملین مارچ کا اعلان

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

جماعت اسلامی نے 27رمضان کو ملین مارچ کا اعلان کردیا ہے۔جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاروں طرف ملک لوٹنے والے بیٹھے ہیں، اسمبلی اجلاسوں میں غزہ کا کوئی ذکر نہیں ہوتا۔سراج الحق نے کہا کہ امریکی سفارت خانوں پر ملین لوگوں کے ساتھ آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں بے جان قراردادیں پاس کی جاتی ہیں، جمعتہ الوداع کو امریکی سفارت خانے کی طرف مارچ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ 25 لاکھ کی آبادی ایک بہت بڑی طاقت کے سامنے موجود ہے، فلسطینیوں نے ثابت کیا کہ ایمان کی طاقت اس سے زیادہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں