کورکمانڈرز کانفرنس، ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنانے کا عزم
شیئر کریں
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی بہترسیکیورٹی صورتحال کی عکاس ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس منعقد ہوئی جس میں اندرونی اوربیرونی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم اپنی منزل کی طرف بڑھتے رہیں گے، ان شاء اللہ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی بہترسیکیورٹی صورتحال کی عکاس ہے۔ ملک میں امن واستحکام کیلئے بے پناہ قربانیاں دی گئی ہیں۔کانفرنس میں پیشہ ورانہ اموراورسرحدوں کی صورتحال پرگفتگوکی گئی اور کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہدکی حمایت جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا گیا۔شرکا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی المیہ کی صورتحال سے عالمی برادری آگاہ ہورہی ہے۔ تنازع کشمیرکاسلامتی کونسل کی قراردادوں کیمطابق حل ہوناچاہیے۔کانفرنس میں افغان امن عمل پرپیشرفت کابھی جائزہ بھی لیا گیا اور اس پر اطمینان کااظہار کیا گیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن خطیمیں امن واستحکام کوتقویت دیگا۔کور کمانڈر کانفرنس کے شرکا نے ملک دشمن عناصرکی سازشیں ناکام بنانے کیعزم کا بھی اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اورگلگت بلتستان میں امن وترقی متاثرنہیں ہونیدیں گے۔ دہشت گردوں کوبیرونی فنڈنگ اورتربیت سے متعلق پاکستانی مؤقف تسلیم کیاگیا۔شرکا نے مزید کہا کہ دشمن کی ہرچال،سازش کوناکام بنانے کیلئے ا?پریشنل تیاری جاری رکھی جائیں گی۔خیبرپختونخواہ بالخصوص ضم شدہ فاٹامیں سیکیورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔