میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جعلی اکاؤنٹس کیس، آصف زرداری، فریال تالپور سمیت دیگر کو نوٹس

جعلی اکاؤنٹس کیس، آصف زرداری، فریال تالپور سمیت دیگر کو نوٹس

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

بینکنگ کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے۔کراچی کی بینکنگ کورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی، عبدالغنی مجید اور دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور پیش نہ ہوئے۔وکیل صفائی نے عدالت میں موقف اپنایا کہ سابق صدر اور ان کی بہن کو نوٹس نہیں ملے جس پر عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور و دیگر کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے۔کراچی بینکنگ کورٹ نے جاری نوٹس میں ان افراد کو 19 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ گزشتہ برس اگست میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس اسلام آباد سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر افراد نامزد ہیں جن پر 4 ارب روپے کی منی لانڈرنگ سمیت متعدد الزامات ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں