مری میں انڈا 500 ،کمرے کے 50 ہزار طلب کیے گئے، رابی پیرزادہ
ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ جنوری ۲۰۲۲
شیئر کریں
سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں انکشاف نے کیا ہے کہ مری میں برفباری میں پھنسے سیاحوں سے مقامی لوگوں نے اشیائے خورونوش اور ہوٹل کے کرائے کی مد میں بھاری رقم کا مطالبہ کیا۔مری میں برفباری میں پھنسے سیاحوں کی بروقت مدد نہ پہنچنے پر ہونے والی ہلاکتوں کے باعث پوری قوم غم زدہ ہے۔ تاہم سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک سیاح کی گفتگو شیئر کی ہے جس میں اس نے مری کے مقامی لوگوں کو منافق قرار دیتے ہوئے مقامی لوگوں کی جانب سے سیاحوں سے بھاری رقم لیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔رابی پیرزادہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر برف میں پھنسی ایک بس کی تصویر شیئر کرتے ہوئیلکھا ’’یہ تصویر میں نے خود کھینچی تھی۔ اور جو کچھ نیچے کسی بھائی نے لکھا ہے وہ حرف بہ حرف سچ ہے۔