میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجلی کی ترسیل میں تعطل کے بعد بہت سی چہ مگویوں نے جنم لیا،وزیر اطلاعات

بجلی کی ترسیل میں تعطل کے بعد بہت سی چہ مگویوں نے جنم لیا،وزیر اطلاعات

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بجلی کی ترسیل میں تعطل کے بعد بہت سی چہ مگویوں نے جنم لیا،ماضی کی حکومت نے جنریشن پر توجہ دی ، ترسیل و تقسیم کانظام عدم توجہ کا شکار رہا ، موجودہ حکومت ترسیل کے نظا م کو بہتر بنا رہی ہے ۔ اتوار کو وزیر توانائی عمر ایوب خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بجلی کی ترسیل میں تعطل پیدا ہواجس کے بعد بہت سی چہ مگویوں نے جنم لیا۔ وفاقی وزیر نے کاہکہ بجلی کا شعبہ ملک میں ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے مگر ماضی کی حکومت نے جنریشن پر توجہ د،ترسیل و تقسیم کا نظام عدم توجہ کا شکار رہا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ان کے ترسیل کے نظام میں نئی ٹیکنالوجی کو متعارف نہیں کرایا گیا۔ وفاقی زیر نے کہاکہ بجلی کی پیداواری صلاحیت 36 ہزار میگاواٹ سے زائد ہے ،تاہم ترسیل کا نظام اس سے مطابقت نہیں رکھتا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ نظام کی اپ گریڈیشن نہ ہونے کی وجہ سے تکنیکی مسائل کا سامنا ہے ،مٹیاری کی لائن جلد مکمل ہونے کو ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ترسیل کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں