ریکھا کی دولت کی حیران کُن تفصیلات منظر عام پر آگئیں
شیئر کریں
ممبؑی: بالی ووڈ اداکارہ ریکھا کی دولت کی حیران کُن تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔
زرائع کے مطابق اداکارہ ریکھا اپنی خوبصورتی، دلکشی اور اداکاری کے باعث آج بھی لاکھوں دلوں پر راج کرتی ہیں۔ ان کی محنت، ہنر اور لگن نے انہیں بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے قابل احترام اور لوگوں کی پسندیدہ شخصیات میں شامل کر دیا ہے۔
ریکھا کی دولت کا اندازہ ان کے قیمتی اثاثوں سے لگایا جا سکتا ہے۔ ان کے پاس بیش قیمت گاڑیاں ہیں جن میں ’آڈی اے 8‘، ’مرسیڈیز بینز ایس کلاس‘، ’رولز رائس گوسٹ‘ اور ’بی ایم ڈبلیو 17‘ شامل ہیں۔
شاندار لگژری گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ریکھا مہنگے زیورات اور قیمتی ساڑھیوں کی بھی شوقین ہیں جو کہ ورسٹائل اداکارہ کے فیشن کے معیار کی ایک جھلک ہے۔
میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ریکھا کی مجموعی دولت تقریباً 332 کروڑ روپے ہے جو ان کی برسوں کی محنت اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔