میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملکی تاریخ میں کرپشن کا سب سے بڑا اسکینڈل 190 ملین پاؤنڈ کیس ہے، نواز شریف

ملکی تاریخ میں کرپشن کا سب سے بڑا اسکینڈل 190 ملین پاؤنڈ کیس ہے، نواز شریف

ویب ڈیسک
هفته, ۹ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں کرپشن کا سب سے بڑا اسکینڈل 190 ملین پاؤنڈ کیس ہے جس میں دوسروں کو چور کہنے والا خود سب سے بڑا چور نکلا۔ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کچھ تکالیف کا زندگی میں ازالہ ہوجاتا ہے، کچھ زخم نہیں بھرتے، بہت سارے لوگوں کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے وقت اچھا بھی آیا اور کچھ کم اچھا بھی آیا وقت کو برا نہیں کہنا چاہیے اتار چڑھاؤ زندگی کا حصہ ہیں، ہم نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ خواہش ہے پاکستان کو مشکلات کے گرداب سے باہر نکالا جائے، خواہش ہے پاکستان کو ترقی کی راہ پر دوبارہ لایا جائے، سیاست میں آنے والے لوگ ملک و ملت کی ترقی کا مشن لے کر آئیں، عوام کی تقدیر بدلنے کا جذبہ لے کرعملی سیاست میں قدم رکھیں، خدمت کا جذبہ ہوگا تو ملک کی تقدیر ضرور بدلے گی، جو بھی سیاسی میدان میں آئے اسے سوچنا چاہیے کہ ملک کے لیے کچھ کرنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں