میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان سمیت دیگر کے خلاف فرد جرم پھر ٹل گئی

جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان سمیت دیگر کے خلاف فرد جرم پھر ٹل گئی

ویب ڈیسک
هفته, ۹ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

سانحہ 9؍مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم ایک مرتبہ پھر ٹل گئی۔وکلاء نے فرد جرم چالان پر اعتراضات کر دیے جبکہ جی ایچ کیو چالان میں 94گواہ ہیں اور کسی گواہ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی سمیت کسی لیڈر کا نام نہیں لیا۔وکیل بابر اعوان نے کہا کہ جن کے بیان پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور قائدین کو ملوث کیا وہ منحرف ہو چکے۔ وکلا ئے صفائی نے کہا کہ مقدمہ چالان کا پولیس نے جو نقشہ پیش کیا اس میں کسی ملزم کے پاس اسلحہ نہیں۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور بھی پیش نہیں ہوئے اور ان کی حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی۔ فرد جرم کے لیے 25 ملزمان میں چالان نقول بھی تقسیم نا ہوسکیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کچہری عدالت میں سماعت کی جبکہ پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے ۔ فرد جرم سے بچنے کے لیے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بری کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں