میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان ٹی ٹی پی یا پاکستان میں سے ایک کو چن لے، نگران وزیراعظم

افغانستان ٹی ٹی پی یا پاکستان میں سے ایک کو چن لے، نگران وزیراعظم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف دہشت گردوں کیخلاف افغان حکومت نے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے.نگران وزیراعظم نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عبوری افغان حکومت آنے کے بعد پاکستان میں دہشتگردی میں 60 فیصد اضافہ ہوا، خودکش حملوں میں ملوث افراد میں 15 افغان شہری ملوث تھے، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھی پاکستان مخالف سرگرمیوں کا واضح ذکر کیا گیا ہے، پاکستان میں بدامنی پھیلانے میں زیادہ ہاتھ غیر قانونی تارکین وطن کا ہے۔انوار الحق نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گرد کارروائیوں سے متعلق معلومات افغان حکومت کو فراہم کیں، دہشتگردوں کی فہرست بھی افغان عبوری حکومت کو بھیجی گئی، چند مواقع پر دہشتگردوں کی سہولت کے بھی واضح ثبوت سامنیآئے، پاکستان مخالف دہشت گردوں کیخلاف افغان حکومت نیکوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2سال میں افغان سرزمین سیدہشت گردکارروائیوں میں اضافہ ہوا اور سرحدپاردہشت گردی کی وجہ سے 2ہزارسیزائدپاکستانی شہیدہوئے، افغان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں اپنے ملک سے بھی غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کو ہمارے حوالے کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں