بابرغوری، ارشد وہرا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
ویب ڈیسک
جمعه, ۹ نومبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
ایف آئی اے نے ایم کیوایم کے موجودہ اورسابق 4رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ۔ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ کے حوالے سے درج مقدمے کی تفتیش کررہی ہے اور اس سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے ایم کیوایم کے موجودہ اورسابق رہنماؤں کو بار بار طلبی کے نوٹس جاری کیے جارہے تھے ۔ان رہنماؤں میں بابرغوری، خواجہ سہیل منصور، احمد علی اور ارشد وہرا شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے چاروں افراد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں اورانہیں 12 نومبر کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کے احکامات دیے گئے ہیں۔واضح رہے بابر غوری اور احمد علی سابق وفاقی وزراء رہ چکے ہیں جب کہ ارشد وہرا ڈپٹی مئیر کراچی ہیں۔