میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجلی 2روپے 6پیسے فی یونٹ مہنگی نوٹیفکیشن جاری

بجلی 2روپے 6پیسے فی یونٹ مہنگی نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک
اتوار, ۹ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2روپے 6پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ۔نیپرا نے بجلی مہنگی ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قیمت میں اضافہ نومبر 2019سے جون 2020تک کیلئے کیا گیا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 20ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا،صارفین سے اگست اور ستمبر کے بلوں میں وصولیاں ہوں گی۔نیپرا نے بتایا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 5ماہ کیلئے اضافہ جبکہ 3ماہ کیلئے کمی ہوئی، اگست میں صارفین سے 1روپیہ 16پیسے فی یونٹ اضافی وصولی ہوگی جبکہ ستمبر میں صارفین 90پیسے فی یونٹ اضافی ادا کریں گے۔نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، اور بجلی کی قیمتوں میں کمی اوراضافے کا اطلاق رواں ماہ بلوں پر ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین کے علاوہ سب پرہوگا، 300 یونٹ والے صارفین بجلی قیمتوں میں کمی کے ریلیف سے محروم رہیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں