میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب 27 فروری سے زیادہ سخت ہو گا، ترجمان پاک فوج

بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب 27 فروری سے زیادہ سخت ہو گا، ترجمان پاک فوج

ویب ڈیسک
جمعه, ۹ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی کوشش کی تو اس کا جواب 27فروری 2019سے زیادہ سخت ہو گا۔ انہوں نے انڈین آرمی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی جنرل کا بیان ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہے جس سے بھارت کا ایک اورجھوٹ بے نقاب ہوگیا ہے ،بھارت دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر سے ہٹانے کے لیے جنگ کے بہانے تراش رہا ہے ، بھارت مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال اور کشمیریوں پر وحشیانہ ظلم و ستم سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے اور اس کی یہ کوشش ناکام ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں کشمیر کی صورتحال پر میڈیا میں بلیک آئوٹ ہے جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں ایسا نہیں ہے ، عالمی میڈیا اور اقوام متحدہ کے مبصرین حقائق دیکھنے کے لیے آزاد کشمیر کا دورہ کر سکتے ہیں، لیکن کیا بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں میڈیا اور اقوام متحدہ کے مبصرین کو دورے کی اجازت دے سکتی ہے ؟۔ترجمان پاک فوج نے بھارت کو خبردار کیا کہ اگر کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی کوشش کی گئی تو پاکستان کا جواب 27 فروری 2019 سے زیادہ سخت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں بھارتی فوجی بہادر کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے میں ناکام رہے اور اب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی مزید نفری کی تعیناتی بھی ناکام ہوگی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوال کیا کہ کیا بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں ایسا ممکن ہے ؟


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں