میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رمضان شوگر ملز کیس'حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 اگست تک توسیع

رمضان شوگر ملز کیس'حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 اگست تک توسیع

ویب ڈیسک
جمعه, ۹ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

رمضان شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 اگست تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔جمعہ کو لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگرملز کیس کی سماعت ہوئی۔ صدر مسلم لیگ( ن) شہباز شریف کشمیر ایشو پر اسمبلی اجلاس کے باعث پیش نہ ہوئے ، شہباز شریف کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت میں جمع کروائی، جس پر عدالت نے شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ کیس کا سپلیمنٹری ریفرنس تیار ہے ، جلد پیش کر دیا جائے گا۔ احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 اگست تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر رمضان شوگر ملز کا سپلیمنٹری چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں