میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چور پکڑا جاچکا اب قاتل کی باری ہے، طاہر القادری

چور پکڑا جاچکا اب قاتل کی باری ہے، طاہر القادری

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور (بیورو رپورٹ) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، چور تو پکڑا گیا لیکن قاتل ابھی رہتا ہے لاہور کے ناصر باغ میں عوامی تحریک کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ کارکنوں کو کھلا چھوڑ دیا تو کچھ نہیں بچے گا، لڑتے لڑتے مرجاؤں گا قصاص سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، چور گیا، لیکن قاتل باہر بیٹھا ہے، اب شہباز شریف اور ان کے حواریوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے گا۔طاہر القادری نے نواز شریف سے جی ٹی روڈ ریلی منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان پاکستان کی جان چھوڑ دے، ڈھٹائی کی حد یہ ہے کہ نواز شریف منہ چھپانے کی بجائے سڑک پر نکل کر احتجاج کررہے ہیں، اتنا بے شرم آدمی کبھی نہیں دیکھا، نواز شریف بددیانتی کا نام ہے، اگر یہ قومی خزانے کی لوٹ مار نہیں تو بتایا جائے کہ کس دولت سے یہ جائیدادیں خریدیں اور منی ٹریل کیا ہے۔طاہر القادری نے کہا کہ شریف برادران سوچیں کہ آپ کو خائن قرار دے کر جوتے مار کر نکال دیا گیا، اس کے بعد بھی آج بھی آپ کی حکومت ہے، جمہوریت کی اس سے بڑی مثال کیا ہوگی، شریف خاندان پاکستان کی جان چھوڑ دے، ماڈل ٹاؤن واقعے کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے۔عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ عدالت نے اسمبلیاں نہیں توڑیں اور آئین کے مطابق فیصلہ کیا، آپ کی اپنی پارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود کہتے ہیں کہ جمہوریت نہیں ہے، کیا جمہوریت سلطنت شریفیہ کا نام ہے، اپنی ذہنیت کا علاج کریں، اسی ذہنیت نے ملک کو اس انجام تک پہنچایا، نااہلی کے باوجود شریف خاندان کی حکومت جمہوریت کی مثال ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں