مغوی بچے کو بازیاب کرانے والا پولیس افسر خود یرغمال بن گیا
شیئر کریں
کشمور میں مغوی بچے کو بازیاب کرانے کے لیے جانے والا پولیس افسر خود یرغمال بن گیا، ڈاکوئوں نے ایس ایچ او گل محمد مہر کے ساتھ آنے والے اہلکار اور دیگر دو افراد کو اغوا کر لیا۔ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق 10سالہ بچے فرحان کی بازیابی کے لیے پولیس نے چھاپا مارا تھا، لیکن چھاپے کے دوران ایس ایچ او اور ایک اہلکار کو یرغمال بنا لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایس ایچ او خفیہ اطلاع ملنے پر دس سال کے بچے فرحان سومرو کو بازیاب کرانے کچے کے علاقے گیہل پور جا رہے تھے کہ ڈاکوں نے اغوا کر لیا، اغوا کاروں نے ایس ایچ او کے فون سے لواحقین کو فون کر کے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا ہے۔ایس ایس پی نے میڈیا کو بتایا کہ ایس ایچ او کشمور تھانہ، اور اہلکار اور بچے کی بازیابی کے لیے پولیس کی جانب سے کوششیں جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اہل کاروں کو جلد بازیاب کرا لیا جائے گا۔