میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لسبیلہ چوک پردکانداروں ،علاقہ مکینوں میں جھگڑا،حالات کشیدہ ، بازار بند

لسبیلہ چوک پردکانداروں ،علاقہ مکینوں میں جھگڑا،حالات کشیدہ ، بازار بند

ویب ڈیسک
اتوار, ۹ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

شہر قائد کے علاقے لسبیلہ چوک پر دوگروپوں میں ہونے والے جھگڑے کے سبب حالات کشیدہ ہوگئے، بازار بند، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑا پٹیل پاڑا کے رہائشیوں اور نسیم کلاتھ مارکیٹ کے دکانداروں میں ہوا جھگڑے کے بعد نسیم کلاتھ مارکیٹ اور خلیجی باڑا مارکیٹ بند کردی گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پٹیل پاڑا کے رہائشی علاقے میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف لسبیلہ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے، کہ اس دوران تلخ کلامی ہوگئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئیں اور کشیدہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔اس دوران کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مارکیٹ کے 2 دکانداروں کو حراست میں لے لیا جو مبینہ طور پر احتجاج کرنے والے افراد پر حملہ میں ملوث ہیں۔علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست دونوں دکانداروں کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں