میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کا سانحہ شرقیہ کے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کو فوری ملازمتیں دینے کا اعلان

حکومت کا سانحہ شرقیہ کے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کو فوری ملازمتیں دینے کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۹ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں

بہاولپور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر کے سانحہ کے بعد اپنا دورہ برطانیہ مختصر کرکے عید کے روز وطن واپس آکر حادثے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور ان میں امدادی چیک بھی تقسیم کئے، جبکہ وزیراعظم کو سانحہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف تعلیم کے وزیر مملکت میاں بلیغ الرحمن اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے عید کی نماز لندن میں ادا کی اور انہوں نے اپنے نواسے جنید صفدر کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کرنا تھی، تاہم وزیراعلیٰ پنجاب نے جب انہیں سانحہ شرقپور کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا تو انہوں نے لندن کا اپنا دورہ مختصر کرکے فوری طور پر وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا اور عید کے روز لندن سے براہ راست بہاولپور پہنچے جہاں پر انہوں نے سب سے پہلے وکٹوریہ ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی جبکہ وزیراعظم کو سانحہ کے حوالے سے انتظامیہ نے بریفنگ دی۔ اس کے بعد وزیراعظم نے اپنے خطاب میں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کو حکومت فوری طور پر ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا،اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس واقعہ پر بہت دکھی ہیں یہ ایک المناک سانحہ ہوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں