میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کامران خان دوبارہ 2 اضلاع کے انچارج تعینات

کامران خان دوبارہ 2 اضلاع کے انچارج تعینات

ویب ڈیسک
جمعه, ۹ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

محکمہ ماحولیات سندھ کے ماتحت سیپا میں اعلیٰ افسران کی جیب خالی، اعلیٰ افسران نے جیب گرم کرنے کے لئے کینیڈین شہری اور بھگوڑا قرار دیئے گئے افسر محمد کامران خان کو ایک ماہ بعد دوبارہ ملیر اور کیماڑی کا انچارج تعینات کردیا گیا، کامران خان اہم ادارے کے افسر کے قریبی رشتیدار سے رشوت طلب کرنے پر فارغ کیا گیا تھا۔ جراٗت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی (سیپا) کے نان کیڈر ڈائریکٹر جنرل نعیم احمد مغل نے گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیبارٹری محمدکامران خان کو کراچی کے اہم صنعتی اضلا ع ملیر اور کیماڑی کا انچارج تعینات کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، محمد کامران خان 3 مئی 2023 سے پہلے کراچی کے صنعتی ضلع سینٹر ل کے انچارج کے طور پر تعینات تھے،کامران خان نے ملک کے طاقتور اور اہم ادارے کے افسر کے قریبی رشتیداروں سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے بطور رشوت طلب کئے جس پر ادارے کے افسر نے حکومت سندھ کے اعلیٰ عہدیداروں سے رابطہ کرکے محمد کامران خان کی شکایت کی جس کے بعد کینیڈین شہری محمد کامران خان کو ضلع سینٹرل کے انچارج کے عہدے سے فارغ کیا گیا، محمد کامران خان کے عہدے سے فارغ ہونے کے بعد سیپا کے کرتا دھرتا اور اعلیٰ افسران کی جیب ایک ماہ میں خالی ہوگئی ، کراچی کے صنعتی اضلاع سے کروڑوں روپے رشوت لینے والے سیپا کے اعلیٰ افسران کو پیسوں کے قافے کاٹنے پر مجبور ہوگئے جس پر سیپا کے اعلیٰ افسران نے ایک ماہ کے مختصر وقت کے بعد محمد کامران خان کو ملیر اور کیماڑی اضلاع کا انچارج تعینات کرکے کروڑوں روپے رشوت لے کر جیب گرم کرنے کا ٹاسک دیا ہے، اس سے پہلے سیپا کے اعلیٰ افسران کا چہیتہ اور کمائو پوت ڈپٹی ڈائریکٹر منیر عباسی بھی ٹریننگ پر گئے ہیں ۔ محمد کامران خان سیپا میں گریڈ 17 کے لیبارٹری اسسٹنٹ تعینات ہوئے اور سیپا سے چھٹی لینے کے علاوہ ہی پی ایچ ڈی کرنے کے لئے کینیڈا چلے گئے جس پر محکمہ ماحولیات سندھ نے کامران خان کو بگھوڑا قرار دے کر کارروائی کرنے کی سفارش کی، محمد کامران خان پی ایچ ڈی کرنے کے علاوہ ہی کینیڈا کے پاسپورٹ پر پاکستان واپس آئے، نان کیڈر ڈائریکٹر جنرل نعیم احمد مغل نے محمد کامران خان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے اس گریڈ 18 میں ترقی دے دی اور کراچی کے صنعتی اضلاع میں انچارج تعینات کرکے فرنٹ مین بنایا اور مبینہ طور پر کروڑوں روپے وصولی کے دھندے پر لگالیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں