میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ذیشان ذکی کا ایم نائن موٹروے پر مختلف اسکیمیں چلانے کا انکشاف

ذیشان ذکی کا ایم نائن موٹروے پر مختلف اسکیمیں چلانے کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعه, ۹ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

صائمہ بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے مالک ذیشان سلیم ذکی کا ایم نائن موٹروے پر مختلف ناموں سے اسکیمیں چلانے کا انکشاف، مختلف لوگوں کو فرنٹ مین بنا دیا، 89 اور 93 ایکڑ این او سی پر 400 ایکڑ پر مڈ ٹان چلانے کا انکشاف، رومی سٹی اور لاسٹ ایگزٹ نامی اسکیموں کے پیچھے بھی ذیشان ذکی ہونے کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق صائمہ بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے مالک ذیشان سلیم ذکی کا مختلف لوگوں کے ذریعے ایم نائن موٹروے پر غیرقانونی رہائشی اسکیمیں چلانے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق ذیشان سلیم ذکی نے اداروں کی نظروں سے بچنے کیلئے مختلف افراد کے ناموں پر زمین خرید کرکے رہائشی اسکیموں کا آغاز کردیا ہے، ذرائع کے مطابق رومی سٹی اور لاسٹ ایگزٹ نامی ہائوسنگ اسکیموں کے پس پردہ ذیشان سلیم ذکی ہیں جبکہ رومی سٹی کے خلاف تحقیقات بھی جاری ہیں، رومی سٹی کا مالک کاغذات میں فہیم رومی اور لاسٹ ایگزٹ نامی اسکیم کا مالک واحد عبدالقادر ہے جس سے ذیشان سلیم ذکی نے مڈ ٹان کیلئے زمین خریدی تھی، دوسری جانب صائمہ مڈ ٹان کی ابتدائی ایک این او سی 89 ایکڑ اور دوسری 93 ایکڑ 35 گہنٹہ لی گئی تھی لیکن مڈ ٹان کی 400 ایکڑ پر بکنگ و تشہیر جاری ہے جبکہ مذکورہ اسکیم کی زمین کا رکارڈ بھی مشکوک ہے، رومی سٹی اور لاسٹ ایگزٹ کی بکنگ و تشہیر بھی لی گئی این او سی زائد رقبے پر کی جا رہی ہے، ذرائع کے مطابق مذکورہ اسکیموں کو ڈائریکٹر جنرل سیہون ڈوولپمینٹ اتھارٹی سعید صالح جمانی کے فرنٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان عامر پٹھان کا آشیرباد حاصل ہے..


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں