میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان سے نصف امریکی فوج نکل چکی ہے ، پینٹاگون

افغانستان سے نصف امریکی فوج نکل چکی ہے ، پینٹاگون

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

پینٹاگون نے دعوی کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا عمل 50 فیصد سے زیادہ مکمل ہوگیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی افواج کے سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام)کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ دفاع نے تقریبا 500 سی 17 کے برابر سامان واپس بلالیا ہے ۔نیویارک اور واشنگٹن پر حملوں کی 20 ویں برسی، 11 ستمبر تک امریکی فوج کو اپنے 2 ہزار 500 فوجی، 16 ہزار سویلین ٹھیکیداروں اور سینکڑوں ٹن سازو سامان کو ہٹانے کا کام سونپا گیا ۔اب تک سینٹرل کمانڈ نے چھ فوجی تنصیبات کا کنٹرول افغان وزارت دفاع کے حوالے کردیا تاہم کابل سے شمال مشرق میں 50 کلومیٹر کے فاصلے پر قائم مرکزی بگرام ایئربیس کو خالی کرنا اب بھی باقی ہے ۔سینٹ کام کے بیان میں کہا گیا کہ ہم مستقبل میں بیسز اور فوجی اثاثوں کی مزید منتقلی کی توقع کرتے ہیں۔خیال رہے کہ امریکی فوج اپنے آپریشنز کی سیکیورٹی کو محفوظ رکھنے کے لیے انخلا کی آخری تاریخ کے بارے میں وضاحت نہیں کرنا چاہتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ انخلا کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں