پیڑولیم مصنوعات کی قلت کیخلاف 7 رکنی کمیٹی قائم
شیئر کریں
ملک میں پیڑولیم مصنوعات کی قلت کے خلاف سات رکنی کمیٹی بنادی گئی ،کمیٹی کی سفارشات پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ،وفاقی وزیر عمرایوب نے پیٹرولیم کی مصنوعی قلت پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کاحکم دے دیا،ترجمان پیٹرولیم نے کہاکہ ملک میں پٹرول کے وافر مقدار میں ذخائر موجود ہیںملک میں 214,536 میٹرک ٹن قابل استعمال پٹرول موجود ہے ۔پٹرول کی قلت کے حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن میں اعلی سطحی اجلاس وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کی صدارت میں ہوا۔وفاقی وزیر عمر ایوب نے ملک میں جاری پٹرول بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پٹرول بحران کے ذمہ داران کی سخت ایکشن کی ہدایت کرتے ہوئے ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے ڈی جی آئل شفیق الرحمن آفریدی کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ۔کمیٹی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ڈپو اور پٹرول ریٹیلرز کا معائنہ کرے گی کمیٹی کی سفارشات پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مالاکنڈ، فیصل آباد اور حیدرآباد ڈویژنز میں اضافی پٹرول فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔ترجمان وزارت پیٹرولیم کے مطابق ملک میں پٹرول کے وافر مقدار میں ذخائر موجود ہیںملک میں 214,536 میٹرک ٹن قابل استعمال پٹرول موجود ہے یہ پٹرول آئندہ دس دن کے لیے ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔