میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اومی کرون بے قابو ،صوبوں کو48 گھنٹوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی ہدایت

اومی کرون بے قابو ،صوبوں کو48 گھنٹوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی ہدایت

ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

این سی اوسی نے صوبوں کو48 گھنٹوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی ہدایت کردی، صوبے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد پابندیاں عائد کریں، تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ کورونا کیسزشرح کو مدنظر رکھ کرکیا جائیگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیشنل کمانڈ ایند آپریشن سینٹر اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ صوبوں کی مشاورت سے نئے ایس او پیز کو حتمی شکل دی جائے گی، اسمارٹ لاک ڈائون یا ایک دن چھوڑ کر اسکول کھولنے جیسے فیصلے صوبوں کی مشاورت سے ہونگے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں وفاقی وزیر اسد عمر اور نیشنل کوارڈینیٹر میجر جنرل ظفر اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت اور صوبائی وزرائے تعلیم اور صحت شریک ہوئے۔اجلاس میں کورونا پھیلائو روکنے کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔این سی او سی اجلاس میں کورونا صورتحال اور اومی کرون کی موجودہ لہر کے دوران تعلیمی سرگرمیوں پر غور کیا گیا۔اجلاس میں اومی کرون کا پھیلائو روکنے کیلئے تجویزکردہ نئے ایس اوپیز پر مشاورت کی گئی، عمل درآمد آئندہ 48 گھنٹوں میں تمام شراکت داروں کی حتمی مشاورت کے بعد ہوگا۔اجلاس میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ کورونا پازیٹو کیسز کے تحت کیا جائے گا جس کے لیے تعلیمی اداروں میں بڑے پیمانے پر کورونا کی ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔این سی او سی اجلاس میں اومی کرون کے عالمی اور علاقائی پھیلائو پر بریفنگ دی گئی۔وزیر صحت یاسمین راشد نے این سی او سی اجلاس میں پنجاب کی کورونا صورتحال سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ اسکولوں اورکالج کے 80 فیصد طلبہ کو ویکسینیٹ کر دیا ہے، نہیں چاہتے کہ تعلیمی ادارے بند ہوں، کیونکہ پہلے ہی تعلیم کا بہت نقصان ہوچکا ہے۔انہوںنے کہاکہ پنجاب میں کورونا کی صورتحال قابومیں ہے،صوبے کی 57فیصد آبادی (4کروڑ60لاکھ سے زائد ) کو مکمل ویکسینیٹ کرچکے ہیں،ریچ ایوری ڈور ویکسینیشن مہم میں1 کروڑ 40 لاکھ آبادی کو ویکسینیٹ کیا ہے۔یاسمین راشد نے کہا کہ لاہور اور فیصل آباد میں 31جنوری تک ڈور ویکسینیشن مہم فیز2 جاری رہے گی،عوام کوروناسے بچائوکیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں،اومی کرون ویرینٹ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث محکمہ صحت اقدامات کر رہاہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں