میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مستونگ آپریشن میں دو خودکش بمباروں سمیت 12دہشت گرد مارے‘ پاک فوج

مستونگ آپریشن میں دو خودکش بمباروں سمیت 12دہشت گرد مارے‘ پاک فوج

ویب ڈیسک
جمعه, ۹ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں

راولپنڈی(بیورورپورٹ)پاک فوج نے مستونگ میں یکم سے 3جون کے دوران دہشت گردوں کےخلاف کارروائیوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس آپریشن کے دوران 2خودکش حملہ آوروں سمیت 12دہشت گرد ہلاک ہوئے ،آپریشن میں غاروں سے آئی ای ڈی بنانے کی سہولت اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد ہوا ہے، کامیاب آپریشن کے باعث داعش کا بلوچستان میں انفرااسٹرکچر قائم کرنے سے پہلے تباہ کردیا، جبکہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کامیاب آپریشن پر سدرن کمانڈ خفیہ اداروں اور سیکورٹی اداروں کو مبارکباد دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن کے دوران دو خود کش حملہ آوروں سمیت 12انتہائی خطرناک دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو افسران سمیت فورسز کے 5اہلکار زخمی ہوئے، بیان میں کہا گیا کہ 10سے 15کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر یکم جون سے 3جون تک مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا،دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات اسپلنجئی کوہ سیاہ کوہ مروان میں تھیں اور ان دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بی ایل اے اور لشکر جھنگوی سے تھا، جبکہ یہ تنظیمیں داعش کے ساتھ مواصلاتی رابطے میں تھیں،آئی ایس پی آر کے بیان میں بتایا گیا کہ کالعدم تنظیمیں داعش کو بلوچستان میں قدم جمانے کے لیے سہولت فراہم کررہی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا عبدالغفور حیدری پر حملہ کرنے والا دہشتگرد بھی اسی پناہ گاہ سے بھجوایا گیا تھا،آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن میں غاروں سے آئی ای ڈی بنانے کی سہولت اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد ہوا ہے جس میں 50کلوگرام بارودی مواد 3خودکش جیکٹس 18گرنیڈ اور 6راکٹ لانچر شامل ہیں۔پاک فوج نے بتایا کہ کامیاب آپریشن کے باعث داعش کا بلوچستان میں انفرااسٹرکچر قائم کرنے سے پہلے تباہ کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کامیاب آپریشن پر سدرن کمانڈ خفیہ اداروں اور سیکورٹی اداروں کو مبارکباد دی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں