میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکاکا آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر حملہ،10افراد زخمی، 4لاپتا، ایک کی لاش برآمد

امریکاکا آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر حملہ،10افراد زخمی، 4لاپتا، ایک کی لاش برآمد

ویب ڈیسک
هفته, ۹ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

حملہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ مکران کے قریب پیش آیا، میناب کے ساحلی پانیوں کے نزدیک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا،جہاز پر مجموعی طور پر 15ارکان سوار تھے ، ایرانی میڈیا

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایک ایرانی پرچم بردار تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 10افراد زخمی جبکہ5لاپتا ہو گئے، جن میں سے ایک کی لاش مل گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق حملہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ مکران کے قریب پیش آیا، جہاں میناب کے ساحلی پانیوں کے نزدیک ایک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ایرانی میڈیا نے بتایا کہ جہاز پر مجموعی طور پر 15ارکان سوار تھے۔ زخمی ہونے والے 10افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ باقی 5کی تلاش کے لیے امدادی ٹیمیں اور مقامی حکام سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔گورنر میناب نے بتایا کہ گزشتہ رات پیش آنے والے واقعے کے بعد لاپتہ ہونے والے ایک ملاح کی لاش برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ باقی ملاحوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو ٹیمیں علاقے میں سرچ آپریشن میں مصروف ہیں تاکہ دیگر لاپتہ افراد کا سراغ لگایا جا سکے۔دوسری جانب واقعے پر امریکی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز میں بحری ناکہ بندی، تیل بردار جہازوں کی نقل و حرکت اور جنگ بندی سے متعلق کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں