میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، گلستانِ جوہر میں رہائشی پلاٹوں پر غیر قانونی کمرشل تعمیرات

سندھ بلڈنگ، گلستانِ جوہر میں رہائشی پلاٹوں پر غیر قانونی کمرشل تعمیرات

ویب ڈیسک
هفته, ۹ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

حاجی علی بخش گوٹھ میں آر 169اور 170پر تجارتی یونٹس کی تعمیر،شہری سراپا احتجاج
ڈپٹی ڈائریکٹر عدیل قریشی کی سرپرستی پر شہریوں کا محکمانہ انکوائری اور کارروائی کا مطالبہ

ضلع شرقی کے علاقے گلستانِ جوہر اسکیم 33میں حاجی علی بخش گوٹھ کے رہائشی پلاٹس آر 169 اور 170 پر مبینہ طور پر غیر قانونی کمرشل یونٹس کی تعمیرات جاری ہیں، جس پر علاقہ مکینوں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔ شہریوں کے مطابق مذکورہ پلاٹس رہائشی استعمال کے لیے مختص ہیں، تاہم قواعد و ضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے انہیں تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ، جس سے علاقے میں ماحولیاتی آلودگی، ٹریفک دباؤ اور دیگر شہری مسائل بڑھنے کا خدشہ ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے باعث پارکنگ کے مسائل میں اضافہ ہوگا جبکہ پہلے سے گنجان آبادی والے علاقے میں رہائشیوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری مداخلت کرتے ہوئے تعمیراتی کام رکوانے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔علاقہ مکینوں نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر عدیل قریشی کی مبینہ چشم پوشی اور سرپرستی کے باعث یہ تعمیرات تیزی سے مکمل کی جا رہی ہیں۔ شہریوں کے مطابق متعلقہ افسران کی عدم دلچسپی یا مبینہ ملی بھگت نے بلڈرز کو قوانین کی خلاف ورزی کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔ متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کر کے عدیل قریشی سمیت دیگر ذمہ دار افسران کے خلاف محکمانہ انکوائری عمل میں لائی جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں