میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بھرمیں آٹے کے شدید بحران کاخدشہ

ملک بھرمیں آٹے کے شدید بحران کاخدشہ

ویب ڈیسک
پیر, ۹ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

سرکاری گندم کوٹہ بند ہونے، اوپن مارکیٹ میں مہنگی گندم اور کم دستیابی کی وجہ سے آٹے کا شدید بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ فلور ملز نے قیمتوں میں ممکنہ کمی کے سبب گندم کی خریداری اور آٹے کی پسائی کم کردی ہے اور رسد اور طلب میں فرق بڑھنے کی صورت میں آٹا بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ تاہم حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گندم کی وافر مقدار موجود ہے بہت جلد نئی پالیسی کا اعلان ہوگا، اور آٹا بحران نہیں آئے گا۔ سرکاری گندم کوٹہ بند ہونے، اوپن مارکیٹ میں مہنگی گندم اور کم دستیابی کی وجہ سے آٹے کا شدید بحران پیدا ہوسکتا ہے، پنجاب میں آٹاکی قیمتوں میں 1300 روپے تک اضافہ کے باوجود دستیابی مستحکم نہیں ہو پارہی، حکومت کی جانب سے گندم اور آٹا کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کے پیش نظر فلورملز نے گندم خریداری کم کردی ہے۔ حکومت نے فلور ملز کو قبل از وقت سرکاری گندم کی فراہمی شروع کرنے پر حتمی مشاورت شروع کردی، فلورملز کو جون کی بجائے رواں ماہ ہی سرکاری گندم کی فراہمی شروع کئے جانے کا امکان ہے۔ وزیر اعظم نے اوپن مارکیٹ کی آٹا قیمتوں میں 200 سے لے کر300 روپے فی تھیلا کم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا جس کے تحت حکومت نے 20کلو آٹا تھیلا کی قیمت 1ہزار روپے سے لے کر1100 روپے کے درمیان مقرر کرنے پر غور شروع کردیا ۔ حکومت عوام کو سستا آٹا کی فراہمی کیلئے فی 20 کلو تھیلا پر600 روپے سے زائد سبسڈی برداشت کرے گی، حکومت نے ملک میں گندم ذخائر کو مستحکم کرنے کیلئے گندم امپورٹ پر بھی مشاورت شروع کردی، دوسری جانب محکمہ خوراک پنجاب نے اب تک 41 لاکھ ٹن گندم خرید کرلی اور 50 لاکھ ٹن ہدف کی تکمیل کیلئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں