میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرکاری ایمبولینس میں اسمگلنگ کا بڑا انکشاف

سرکاری ایمبولینس میں اسمگلنگ کا بڑا انکشاف

جرات ڈیسک
جمعه, ۷ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

شہرقائد میں سرکاری ایمبولینس کو اسمگلنگ میں استعمال کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا، پولیس نے ایمبولینس سے اسمگل چھالیہ اور منشیات برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ماڈل کالونی پولیس نے ایمبولینس سے اسمگل چھالیہ اور منشیات برآمد کرلی اور 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایمبولینس سجاول کے سول اسپتال کی ہے، ملزمان یوسف گوٹھ ٹرمینل سے منشیات ایمبولیس میں سجاول لے جارہے تھے۔ گزشتہ سال بھی کراچی میں ایمبولینس کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کا انکشاف سامنے آیا تھا، پولیس نے ایمبولینس کے خفیہ خانے میں چھپائی گئی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں