سکھر ،سفاک شوہر نے سیاہ کاری کے الزام میں بیوی کو زندہ دفن کردیا
ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ مئی ۲۰۱۹
شیئر کریں
سکھرمیں ایک شخص نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنی بیوی کوزندہ دفن کردیا ، پولیس نے ملزم کوگرفتار کرکے خاتون کی لاش بر آمد کرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق سکھر کے علاقے صالح پٹ میں ایک شخص نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنی بیوی پر پہلے تشدد کیا اور پھر اس کو زندہ دفن کردیا ، خاتو ن کچھ دنوں سے غائب تھی جس پر اس کے ماں باپ نے پولیس کواطلاع دی پولیس نے جب اس کے شوہر کوپکڑ کر تفتیش کی تو اس نے انکشاف کیا کہ میں نے اپنی بیوی کو سیا ہ کاری کے الزام میں تشدد کرکے زندہ زمین میں دفن کردیا ہے ۔ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے خاتون کی لاش ریت سے بر آمد کرلی ، پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف اپنی بیوی کو زندہ دفن کرکے قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے ۔