میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سانحہ 9مئی، فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 20 افراد رہا

سانحہ 9مئی، فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 20 افراد رہا

ویب ڈیسک
منگل, ۹ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

ملٹری کورٹس سے 9مئی مقدمات میں ملوث سزا پانے والے 20افراد کو سزائیں مکمل ہونے سے قبل رہا کردیا گیا۔سپریم کورٹ کی ہدایت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر آرمی چیف نے 20 افراد کی سزا معاف کردی، یہ افراد اب تک 9 سے 10 ماہ کی سزا کاٹ چکے ہیں، ان افراد کو 6 اور 7 اپریل کو رہا کیا گیا۔رہا ہونے والوں میں محمد ادریس، نادرخان، لال شاہ، محمد فیصل، حسن شاکر، محمد انس، عبدالجبارشامل ہیں، شہریار ذوالفقار، عبداللہ عزیز، عبدالستار، راشد علی، عمرمحمد کو بھی رہا کیا گیا۔رہا ہونے والوں کا تعلق راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، دیر، مردان سے ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں