میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی کابینہ کا پارلیمنٹ کے ان کیمرہ سیشن میں لیٹر گیٹ پر بحث کرانے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ کا پارلیمنٹ کے ان کیمرہ سیشن میں لیٹر گیٹ پر بحث کرانے کا فیصلہ

جرات ڈیسک
هفته, ۹ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی کابینہ نے پارلیمنٹ کے ان کیمرہ سیشن میں لیٹر گیٹ پربحث کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ نے پارلیمنٹ کے ان کیمرہ سیشن میں لیٹر گیٹ پربحث کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، سائفر میسج کا لب لباب ان کیمرہ سیشن میں پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں شرکت کے دوران وفاقی وزیر حماد اظہر طبیعت ناساز ہونے پر بے ہوش ہوگئے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کی طرف سے الیکشن تین ماہ کے بجائے سات ماہ میں کروانے کی مذمت کی گئی، ارکان نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کی انتخابات تین ماہ میں کرانے کی ذمہ داری ہے لیکن وہ اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کو سیکرٹری خارجہ اور وزارت پارلیمانی امور کی طرف سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ خط پبلک کرنا سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے تاہم مراسلہ جس شکل میں ہے اس میں پبلک نہیں کیا جاسکتا جبکہ خط کو پارلیمنٹ کے ان کیمرا اجلاس میں دکھانے کی بھی تجویز دی گئی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں قانونی مشیروں نے کابینہ کو مشورہ دیا کہ بے شک سپریم کورٹ نے ہدایت دی ہے تاہم اختیارات کی تقسیم میں پارلیمنٹ سپریم ہے اور سپریم کورٹ پارلیمنٹ کے آئینی اختیارات کو کم نہیں کر سکتی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں