میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گرفتار سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا حکم

گرفتار سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
هفته, ۹ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزآفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ جمعہ کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی ہدایت دی ہے ۔مرزا آفریدی نے کہاکہ اعجاز چوہدی کا حق ہے کہ وہ صدارتی الیکشن میں ووٹ ڈالیں چنانچہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔قبل ازیں ایوان سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے اس دستاویزات پر دستخط کیے ، سینیٹر اعجاز چوہدری کو پنجاب پولیس نے گرفتار کیا ہوا ہے ، اعجاز چوہدری 9 مئی سے زیر حراست ہیں، اعجاز چوہدری کی سینیٹ اجلاس میں شمولیت لازم ہے چنانچہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ (آج)ہفتہ کو صدارتی الیکشن ہے ، اعجاز چوہدری کا حق ہے کہ وہ صدارتی الیکشن میں ووٹ ڈالیں، سینیٹ میں اگر ہم اپنے سینیٹرز کو صدارتی الیکشن کے لیے نہ بلا سکے تو یہ ہمارے لیے شرمناک ہو گا، ہم اس معاملے پر عدالتوں سے کیوں مدد مانگیں؟علی ظفر نے کہا کہ اعجاز چوہدری علیل ہیں ، ان کو جگر کے مسائل ہیں لہٰذا میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر اعجاز چوہدری کا پمز میں معائنہ کرایا جائے اور اعجاز چوہدری کو تب تک پارلیمنٹ لاجز میں رکھا جائے ۔بعد ازاں مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی اور سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کا مطالبہ کردیا.انہوںنے کہاکہ عمران خان کو رہا کیا جائے ، وہ سیاسی قیدی ہیں، انہیں عام معافی دی جائے ، خوشی ہوئی کہ ایم کیو ایم پاکستان کے 578 قیدی رہا ہوگئے ہیں اور 13 رہ گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں سے محروم نہ رکھا جائے ، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کاحق ہے ، انہیں ملنی چاہیے ہیں۔سینیٹر مشاہد حسین نے لاپتا افراد کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کہیں بھی ہوں انہیں بازیاب کرایا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں