قلعہ سیف اللہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، داعش کادہشت گرد ہلاک
ویب ڈیسک
جمعه, ۹ فروری ۲۰۲۴
شیئر کریں
بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گرد عبدالشکور عرف نعمان ابو حمزہ خراسانی ہلاک ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد کا تعلق داعش سے تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد 7 فروری کو قلعہ سیف اللہ اور پشین میں بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد نے بلوچستان میں ہائی پروفائل خودکش بم حملے کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی تھی، یہ منصوبہ بندی سکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی بروقت کارروائی کے باعث ناکام ہوئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن واستحکام سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔