میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اعظم اور وزراء کی چوری سے ملک تباہ ہوتا ہے ، عمران خان

وزیر اعظم اور وزراء کی چوری سے ملک تباہ ہوتا ہے ، عمران خان

ویب ڈیسک
منگل, ۹ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گائے بھینس چوری کرنے سے ملک تباہ نہیں ہوتا بلکہ وزیراعظم اور وزرا ء کی چوری سے ملک تباہ ہوتا ہے۔اسلام آباد میں علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی کرپشن کے کیس والے کہتے ہیں ہمیں این آراودے دو۔ غریب جس پربھینس چوری کا کیس ہووہ جیل میں سڑتا ہے۔ گائے، بھینس چوری کرنے سے ملک تباہ نہیں ہوتا، وزیراعظم کی چوری سے ملک تباہ ہوتا ہے۔پاکستان بنانے میں علماومشائخ کااہم کردارہے۔ دنیاکی تاریخ میں پاکستان واحدملک ہے جواسلام کے نام پربنا۔ قائداعظم پاکستان کوبطوراسلامی فلاحی ریاست دنیاکارول ماڈل بناناچاہتے تھے۔ پاکستان کوریاست مدینہ کی طرزپراسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ پاکستان جس مقصدکے لیے بنا اس کی تعبیر کے لیے مل کر کوششیں کرنی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مغرب نے دہشت گردی کواسلام کے ساتھ جوڑ دیا۔ ہمارے لیڈرز کوبتانا چا ہیے تھا دہشت گردی کااسلام سے کوئی تعلق نہی۔ مغرب نے کہا خودکْش حملے بھی اسلام کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے مسلمانوں کے اعلیٰ کردارسے متاثرہوکرلاکھوں افرادنے اسلام قبول کیا۔ مغرب کوباورکراناہوگا کہ دہشت گردی کااسلام سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ نو گیارہ سے پہلے سب سے زیادہ خودکش حملے تامل ٹائیگرز نے کیے۔ سری لنکا میں خودکش حملے کرنے والے تامل ٹائیگرز ہندو تھے۔ سری لنکامیں خودکش حملوں پرکبھی کسی نے ہندوئوں کودہشت گرد نہیں کہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں