میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہران ڈریم سٹی میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

مہران ڈریم سٹی میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

مہران ڈریم سٹی میں اربوں روپے کی کرپشن، الاٹیز نے چیئرمین نیب سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا، عبداللہ بلڈر اور حسین پرائیویٹ لمیٹڈ نے ٹول پلازہ کے ساتھ 70 ایکڑ پر اسکیم شروع کی، 11 سال گزرنے اور رقم مکمل دینے کے باوجود گھر بنا کر قبضہ نہیں دیا گیا، سید اعجاز شاہ، اسلم میمن و دیگر کی پریس کانفرنس، سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی مہران ڈریم سٹی ہاوسنگ اسکیم جامشورو کے الاٹیز سید اعجاز علی شاہ، محمد اسلم میمن اور دیگر نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور چیئرمین نیب سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ 11 سالوں سے مہران ڈریم سٹی کے الاٹیز کو گھروں کی تعمیر کرا کر قبضہ دلانے کے معاملے میں ہونے والی کرپشن کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کرا کر الاٹیز کو انصاف فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی سپر ہائی وے پرانا ٹول پلازہ کے قریب 70 ایکڑ زمین پر عبداللہ بلڈر اور حسین پرائیویٹ لمیٹڈ کے تعاون سے مہران ڈریم سٹی کے نام سے ہاؤسنگ اسکیم شروع کی گئی جہاں تین سال میں رقم کی ادائیگی پر گھر بنا کر قبضہ حوالے کیا جانا تھا، لیکن 11 سال گزر جانے کے باوجود الاٹیز کو رقم ادا کرنے کے بعد بھی گھر بنا کر قبضہ نہیں دیا گیا ہے، جبکہ مہران ڈریم سٹی کے الاٹیزکی جانب سے جمع کرائے گئے چار ارب روپے سے زائد رقم میں مبینہ طور پر کرپشن کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں معلوم ہوا ہے کہ سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے بعد الاٹیز سے اضافی رقم وصول کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے، جو کہ ہمیں کسی بھی صورت قبول نہیں ہے، جبکہ سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران الاٹیز کو مختلف طریقوں سے ہراساں بھی کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں