میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
15 نومبر کو فلوریڈا میں ایک بہت بڑا اعلان کرنے جا رہا ہوں، ٹرمپ

15 نومبر کو فلوریڈا میں ایک بہت بڑا اعلان کرنے جا رہا ہوں، ٹرمپ

جرات ڈیسک
منگل, ۸ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 15 نومبر (منگل) کو فلوریڈ ا میں ایک بہت بڑا اعلان کرنے جا رہا ہوں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 76 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست اوہائیو میں ریلی سے خطاب کے دوران وسط مدتی انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کی نوعیت بتانے سے گریز کیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے 2024 میں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا امکان ہے۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق صدر کئی ماہ سے اگلے انتخابات میں دوبارہ حصہ لینے کا اشارہ دے رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں