میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی پھر مہنگی

کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی پھر مہنگی

جرات ڈیسک
منگل, ۸ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

نیشنل پاؤر ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے بجلی صارفین کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا نے جنوری سے مارچ 2022 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وفاق کی جانب سے بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست منظور کر لی۔ کراچی کے صارفین سے تین ماہ کے لیے وصولیاں کی جائیں گی۔ بنیادی طور پر کراچی کے صارفین کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے55 پیسے فی یونٹ اضافہ بنتا ہے۔ اس میں وفاقی حکومت 3 روپے چار پیسے اضافہ وفاقی حکومت سبسڈی کی صورت میں برداشت کرے گی جبکہ 51پیسے اضافہ کراچی کے بجلی صارفین سے وصول کیا جائے گا۔ نیپرا کے مطابق کراچی کے بجلی صارفین کو 291ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔ کے الیکٹرک کے صارفین سے اضافی قیمت ستمبر سے نومبر تک کے مہینوں میں وصول کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں