میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایلون مسک کا کنٹرول، جی جی حدید نے ٹوئٹر چھوڑ دیا

ایلون مسک کا کنٹرول، جی جی حدید نے ٹوئٹر چھوڑ دیا

جرات ڈیسک
منگل, ۸ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹرکا کنٹرول سنبھالنے کے بعد معروف فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جی جی حدید نے ٹوئٹر چھوڑ دیا۔ جی جی حدید نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری میں اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ غیر فعال (ڈی ایکٹو) کرنے کی اطلاع دی۔ جی جی حدید کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ اقدام ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر اپنے ملازمین کو نکالنے کے فیصلے پر کیا ہے۔ امریکی ماڈل کا کہنا تھا کہ طویل عرصے سے خاص طور پر نئی قیادت کے آنے سے ٹوئٹر نفرت اور تعصب کے پرچار کا گڑھ بن گیا ہے، اس لیے میں اس کا حصہ نہیں بننا چاہتی۔ جی جی حدید کا کہنا تھا کہ وہ ٹوئٹر چھوڑنے پر اپنے مداحوں سے معافی بھی چاہتی ہیں، اس کے ذریعے سالوں سے میرا ان سے رابطہ رہا، تاہم اب یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کسی کے لیے بھی ایک محفوظ پلیٹ فارم ہے۔ امریکی ماڈل نے ٹوئٹر کی ہیومن رائٹس ٹیم کی سابقہ ممبر کی ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ بھی پوسٹ کیا جس میں خاتون نے بتایا کہ گزشتہ روز ان کا ٹوئٹر میں آخری دن تھا، پوری ہیومن رائٹس کی ٹیم کا فارغ کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد ان کی سابقہ دوست اور ہالی وڈ اداکارہ امبر ہرڈ نے بھی خاموشی سے ٹوئٹر چھوڑ دیا تھا۔ واضح رہے کہ ایلون مسک کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے متعدد ٹوئٹر ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ہے اور بیشتر کو فارغ کیا جا رہا ہے، امریکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر کے ساڑھے 7 ہزار ملازمین میں سے آدھے فارغ کر دیے جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں