میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کالعدم تنظیم کے گرفتار دو دہشتگردوں کا سندھ میں دہشت گردی کا اعتراف

کالعدم تنظیم کے گرفتار دو دہشتگردوں کا سندھ میں دہشت گردی کا اعتراف

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں نے انکشاف کیا ہے کہ دو بار افغانستان ٹریننگ کے لیے جا چکے ہیں، سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی دہشت گردی میں ملوث ہیں۔پولیس کے ہاتھوں گرفتار کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں نے دوران تفتیش بتایا کہ گروپ نا صرف کراچی بلکہ سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی دہشت گردی کی وارداتیں کرچکا ہے۔گرفتار ملزم گبول نے بتایا کہ 2010 میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر شکارپور میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات کی۔ 2012 میں نجی چینل کے مالک کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے، لیکن کامیاب نہیں ہوسکے۔ 2003 میں ٹنڈوالہ یار میں بھی ایک واردات کے دوران بس ڈرائیور کو زخمی کیا۔گرفتار ملزم اظہر نے بتایا کہ 2013 میں ایک تنظیم کے جنرل سیکریٹری کو قتل کرنا چاہتے تھے، لیکن اس حملے میں اس کے دو ساتھی احمد اور عرفان مارے گئے۔ 2014 میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر کورنگی میں بھی ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کی۔ملزمان نے دوران تفتیش یہ بھی بتایا کہ دو بار افغانستان ٹریننگ کے لیے جا چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں