میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شعیب ملک کی تیز ترین ففٹی، ثانیہ مرزا بھی گراؤنڈ میں شوہر کو داد دیتی رہیں

شعیب ملک کی تیز ترین ففٹی، ثانیہ مرزا بھی گراؤنڈ میں شوہر کو داد دیتی رہیں

ویب ڈیسک
پیر, ۸ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

شعیب ملک پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی میں تیزترین نصف سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی۔پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے دھواں دھار بیٹنگ کی اور وہ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی میں تیزترین نصف سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔انہوں نے 18 گیندوں پر 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل ہے۔شعیب کی دھواں دھار اننگز کے دوران ان کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی میدان میں موجود تھیں جو شوہر کی بیٹنگ سے محظوظ ہوتی رہیں۔اس دوران چھکے اور چوکوں پر شوہر کو داد دیتی رہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں