بدین، سینکڑوں ایکڑ ز خربوزے کی فصل بیماریوں کا شکار
شیئر کریں
بدین سمیت ماتلی،ٹنڈوباگو،گولارچی،تلہار ودیگر چھوٹے وبڑے شہروں میں سینکڑوں ایکڑوں پر خربوزے کی فصل کاشت کی گئی ،فصل تیار ہوکر مارکیٹ میں آنے کے مراحل میں داخل ہوگئی تو فصل میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں جس کے سبب کاشتکاروں کو لاکھوں روپے کے نقصان کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔ رابطہ کرنے پر کاشتکاروں نے بتایاکہ ہم لاکھوں روپے خرچ کرکے خربوزے کی فصل کی کاشتکاری کی جب ہماری فصل تیار ہوکر مارکیٹ میں جانے والی تھی تو اس میں وبائی امراض پھوٹ پڑے اپنی فصل کو بچانے کے لیے ہم نے محکمہ زراعت سے رابطہ کیا، انکے مشورے کے مطابق لاکھوں روپے کی زرعی ادویات لیکر اپنی فصل پر اسپرے کروایا فائدہ ہونے کے بجائے ہماری فصل مزید تباہ حالی کا شکار ہوکر رہ گئی۔
انہوں نے بتایاکہ ہم نے زرعی ادویات خرید کرکے اپنی فصل پر اسپرے کروایا تھا وہ زرعی ادویات بھی فائدہ مند نہیں نکلیں جس کے باعث ہماری تیار فصل تباہ ہوتی جاررہی ہے اگر محکمہ زراعت نے فوری طور اس طرف توجہ نہیں دی تو تباہ ہوکر رہ جائیں گے انہوں نے حکومت سندھ اور محکمہ زراعت سندھ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بدین ضلع بھر میں فروخت ہونے والی زرعی ادویات کے سیمپل حاصل کرکے لیبارٹری سے ٹیسٹ کرواکے دو نمبر اور نقلی زرعی ادویات فروخت کرنے والے ڈیلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے ضلع بھر کی تباہ ہونے والی زرعی معیشت کو بچایا جائے ۔


