میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت نے گزشتہ دو ماہ میں ایک ارب 62 کروڑ ڈالرز کا نیا قرض لیا

حکومت نے گزشتہ دو ماہ میں ایک ارب 62 کروڑ ڈالرز کا نیا قرض لیا

ویب ڈیسک
منگل, ۸ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران ایک ارب 62 کروڑ ڈالرز کا نیا قرض لیا ہے ۔ بیرونی مالیاتی اداروں سے ایک ارب 30کروڑ ڈالرز کا قرض لیا گیا جبکہ پاکستانی کمرشل بینکو ں سے 32کروڑ ڈالرز کا قرض لیا گیا۔جبکہ رواں برس حکومت کا کل 13ارب ڈالرز قرض لینے کا منصوبہ ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پر کل بیرونی قرضوں کا حجم 105ارب ڈالرز ہے اور اس پرسالانہ (9)ارب ڈالرز سے زائد ادائیگیاں کرنا پڑتی ہیں۔ جب تک ملکی برآمدات اور غیر ملکی ترسیلات زر نہیں بڑھیں گی حکومت کو ہر ماہ نیا قرض لینا پڑے گا۔ معاشی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اگر درست موقع پر پاکستان میں غیر ملکی سرمایاکاری نہ آئی تو اس کے نتیجہ میں حکومت کو مزید قرض لینا پڑے گا اور اس سے روپے کی قیمت پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں