میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی حکومت نے پہلے سال7 ہزار 509ارب روپے کا ریکارڈ قرض لیا

پی ٹی آئی حکومت نے پہلے سال7 ہزار 509ارب روپے کا ریکارڈ قرض لیا

ویب ڈیسک
منگل, ۸ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پہلے سال 7 ہزار 509ارب روپے کا ریکارڈ قرض لیا۔ یہ قرضہ اگست 2018سے اگست 2019کے دوران لیا گیا۔ایک سال کے دوران غیرملکی قرضے میں 2804ارب رپے کا اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے حکومت کی جانب سے پہلے سال میں لئے گئے قرضوں کی تفصیلات وزیر اعظم آفس کو بھجواد یں۔ سرکاری دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کے ایک سال میں سات ہزار 509ارب روپے کا اضافہ ہوا۔وفاقی حکومت کے مقامی قرضوں میں 4705ارب روپے اور غیرملکی قرضے میں 2804ارب رپے کا اضافہ ہوا۔اگست 2019تک وفاقی حکومت کا قرضہ 32240ارب روپے ہو گیا ، جبکہ اگست 2018میں مجموعی قرضہ 24732ارب روپے تھا ۔اگست 2019 میں مقامی قرض کا حجم 21495ارب روپے ہو گیا جبکہ اگست 2018میں مقامی قرض 16790ارب روپے تھے ۔اگست 2019میں غیر ملکی قرض 10745ارب روپے ہو گیا جبکہ اگست 2018میں غیر ملکی قرضوں کا حجم 7941ارب روپے تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں