میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بولیورڈ کمپنی کے گارڈز الاٹیزکو مغلظات بکنے لگے

بولیورڈ کمپنی کے گارڈز الاٹیزکو مغلظات بکنے لگے

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) بولیورڈ شاپنگ مال حیدرآباد میگا اسکینڈل، کمپنی کی گارڈز کرائے کیلئے آنے والے الاٹیز کی تذلیل کرنے لگے، 3 سال کے بعد بھی الاٹیز کو سب لیز نہ مل سکی، کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والے 12 ماہ سے کرائے سے محروم، اوورسیز پاکستانی بھی رُل گئے، بولیورڈ لمیٹڈ کمپنی کا مینجنگ ڈائریکٹر ہمایوں برکت خریدی ہوئی دکانیں اونے پونے داموں میں خریدنا چاہتا ہے، الاٹیز، تفصیلات کے مطابق بولیورڈ شاپنگ مال میں بولیورڈ لمیٹڈ کمپنی میں کرائے کیلئے آنے والے الاٹیز کی سیکورٹی گارڈز کے ہاتھوں تذلیل کا انکشاف ہوا ہے، الاٹیز کے مطابق کرایہ طلب کرنے پر کمپنی کے سیکورٹی گارڈ تذلیل اور بدتمیزی کر کے باہر نکال دیتے ہیں اور وہ گزشتہ 12 ماہ سے کرائے سے محروم ہیں،ابوظہبی میں کام کرنے والے ایک اوورسیز پاکستانی شہاب الدین نے روزنامہ جرأت کو بتایا کہ انہوں نے بیرون ممالک میں مزدوری کرکے جمع پونجی لگا کر 850 فٹ کی دکان ڈیڑھ کروڑ روپے میں خریدی، لیکن اس کا کرایہ ایک سال سے بند ہے، جو کہ 62 لاکھ روپے بنتا ہے، کمپنی نے کرائے کی رقم دینے کی بجائے انہیں ساڑھے 4 کروڑ کا لیگل نوٹس بھیج دیا ہے۔دوسری جانب بولیورڈ شاپنگ مال کے متاثرہ الاٹیز کی تنظیم شاپ اونرز ویلفیئر اینڈ مینٹیننس کو آپریٹو سوسائٹی کے رہنماؤں و الاٹیز عثمان، شمس بلوچ، سلمان جوکھیو، صدام، شاہد و دیگر نے کہا کہ بولیورڈ لمیٹڈ کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر ہمایوں برکت کرائے کی رقم اس لیے روکتا ہے تاکہ وہ اونے پونے داموں دکانیں فروخت کریں، لیکن وہ اس ظلم کے خلاف مزاحمت کرینگے اور ہر قانونی و آئینی راستہ اختیار کرینگے۔دوسری جانب 3 سال مکمل ہونے کے باوجود بکنگ 70 فیصد الاٹیز کو سب لیز نہ مل سکی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں