میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان ا سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا رجحان

پاکستان ا سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا رجحان

ویب ڈیسک
منگل, ۸ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی اضافے کا رجحان رہا ۔منگل کے روز جب مارکیٹ کھلی تو ہنڈرڈ انڈیکس 33636 پر تھا اور 183 پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔ سٹاک میں تھوڑی دیر کے لیے مندی دیکھی گئی جس سے ہنڈرڈ انڈیکس نیچے آیا تاہم مجموعی طور 69 پوائنٹ کا اضافہ دیکھا گیا۔ انڈیکس 41 پوائنٹ کے اضافے سے 33,677 کی سطح پر تھا۔ مارکیٹ میں 24,583,820 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 1,075,378,228 پاکستانی روپے رہی۔گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں مثبت رحجان دیکھا گیا اور دن کے اختتام پر 603 پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں کافی تیز رہیں اور پانچ دن میں 963 پوائنٹ کا اضافہ ہوا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں