میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی پولیس مجرموں کو لگام ڈالنے میں ناکام،اسٹریٹ کرائم میں اضافہ

کراچی پولیس مجرموں کو لگام ڈالنے میں ناکام،اسٹریٹ کرائم میں اضافہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی پولیس جرائم پیشہ عناصر کو لگام ڈالنے میں ناکام ہوگئی ،شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے ۔

رواں سال جنوری میں گزشتہ سال کی نسبت موبائل فونز اور گاڑیاں چھینے اور چوری کرنے کی وارداتیں بے تحاشہ بڑھ گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس جرائم پر قابو پانے کے دعوے تو کرتی ہے لیکن تمام تر اقدامات کے باوجود شہر میں اسٹریٹ کرائم کا جن قابو نہیں آسکا۔

پولیس اہلکاروں کی بھرتیاں، نئی موٹرسائیکل فورس کے قیام اور ہر طرح کے اقدامات کے باوجود پولیس اسٹریٹ کرائم کے جن پر قابو پانے میں ناکام نظر آتی ہے۔

اعلیٰ عدلیہ میں بھی پولیس کی خراب کارکردگی اور اسٹریٹ کرائم میں اضافے پر تشویش کی گونج سنائی دے رہی ہے۔

رواں سال جنوری میں گزشتہ سال کی نسبت موبائل اور گاڑیاں چھیننے اور چوری کرنے کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

جنوری 2018 میں 108اور رواں سال 118گاڑیاں چوری ہوئیں۔جنوری 2018 میں 1257 موبائل چھینے اور 1500 چوری ہوئے۔

اسی عرصے میں رواں سال 1320 موبائل چھینے اور 1855 چوری ہوئے۔ پولیس اور حکومتی اجلاسوں میں تو جرائم پر قابو پانے کے بلند بانگ دعوے کیے جاتے ہیں ۔

لیکن اعداد وشمار پولیس حکام کے تمام دعووں کی قلعی کھولنے کے لئے کافی ہیں ۔آپریشن کی وجہ سے شہر میں سنگین جرائم پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے ۔

لیکن اسٹریٹ کرائم کو خصوصی ہدف نہ بنائے جانے سے، اس کے سدباب میں کامیابی نہیں ہورہی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں