میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فلمی دنیا کے سب سے بڑے اعزاز آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد پاکستانی فلم ’ساون‘ کا مقابلہ 91 فلموں سے ہوگا

فلمی دنیا کے سب سے بڑے اعزاز آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد پاکستانی فلم ’ساون‘ کا مقابلہ 91 فلموں سے ہوگا

منتظم
اتوار, ۸ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

90 ویں آسکر ایوارڈز کے لیے جیتنے والی فلم کے نام کا اعلان آئندہ برس 18 جنوری کو کیا جائے گا
فلمی دنیا کے سب سے بڑے اعزاز آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد پاکستانی فلم ’ساون‘ کا مقابلہ 91 فلموں سے ہوگا۔ساون‘ کا مقابلہ پاکستانی نژاد برطانوی فلم ساز کی برطانوی اردو فلم ’مائی پیور لینڈ‘ اور بولی وڈ کی ہندی فلم ’نیوٹن‘ سمیت امریکی، جرمنی، روسی، فلپائنی، چینی، جاپانی، بنگلہ دیشی، ایرانی و افغانستانی فلموں سمیت دنیا کے مختلف ممالک کی 91 فلموں سے مقابلہ ہوگا۔آسکر ایوارڈ کی غیر ملکی زبان کی کیٹیگری کیلئے دنیا کے تمام براعظموں کے 91 ممالک نے اپنی فلموں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔غیر ملکی زبان کی کیٹیگری میں افغانستان کی جانب سے ’اے لیٹر ٹو دی پریزیڈنٹ‘، ایران کی جانب سے ’بریتھ‘، عراق کی جانب سے ’ریسیبا‘، ترکی کی جانب سے ’آئلا‘، شام کی جانب ’لٹل گاندھی‘ اور بنگلہ دیش کی جانب سے ’دی کیگ‘ کو نامزد کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ 90 ویں آسکر ایوارڈز کے لیے جیتنے والی فلم کے نام کا اعلان آئندہ برس 18 جنوری کو کیا جائے گا، 91 میں سے کسی ایک فلم کو غیر ملکی زبان کی کیٹیگری کے لیے منتخب کیا جائے گا۔کامیاب فلموں کو 4 مارچ 2018 کو ہونے والے آسکر ایوارڈ میلے میں پرائز سے نوازا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں