میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا: پاکستان کو ایف 16 طیاروں کا سامان فروخت کرنے کی منظوری

امریکا: پاکستان کو ایف 16 طیاروں کا سامان فروخت کرنے کی منظوری

جرات ڈیسک
جمعرات, ۸ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

امریکی محکمہ خا رجہ نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی مرمت کیلئے سامان اورآلات فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ پینٹا گون کے بیان کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے 45 کروڑ ڈالرز معاہدے کی منظوری دی ہے، اس کا ٹھیکہ لاکہیڈ مارٹن کارپوریشن کو دیا جائے گا۔ امریکی ادارے یو ایس ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے حکومت پاکستان کو پاکستان ائیرفورس کی ایف 16 فلیٹ کیلئے متعلقہ اوزار اور سامان فروخت کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے ایف 16 طیاروں کی اسیسمنٹ اور سپورٹ پروگرام کیلئے امریکی حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں