میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوئٹہ میں سیکورٹی کا پول کھل گیا‘ دو چینی باشندے اغواء‘ تیسری خاتون کو بچالیا گیا

کوئٹہ میں سیکورٹی کا پول کھل گیا‘ دو چینی باشندے اغواء‘ تیسری خاتون کو بچالیا گیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ مئی ۲۰۱۷

شیئر کریں

کوئٹہ(بیورورپورٹ)کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے 3غیر ملکیوں کو اغواءکرنے کی کوشش میں ایک خاتون اور مرد کو اغواءکر لیا، جبکہ دوسری غیر ملکی خاتون کو کوئٹہ کے شہری نے جان پر کھیل کر بچا لیا اور خودزخمی ہو کر سول ہسپتال میں داخل ہوا ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاﺅن میں پولیس تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر دوپہر کو گاڑی میں سوار 4مسلح افراد نے دو خواتین اور ایک مرد چائینز کو اغواءکرنے کی کوشش کی جس پر کوئٹہ کے شہری حاجی محمد ظاہر نے اغواءہونیوالی چائنیز کو بچا نے کے لئے اغواءکاروں سے تکرار ہوئی جس پر اغواءکاروں نے فائرنگ کر کے شہری حاجی محمد ظاہر کو زخمی کر دیا جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا، جبکہ اغواءکاروں نے اسلحہ کے زور پر ایک خاتون اور ایک مرد کو اغواءکر لیا جبکہ ایک خاتون کو بچا لیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی اور کوئٹہ شہر کے تمام خارجہ اور داخلہ راستوں کو سیل کر کے گاڑی کی چیکنگ شروع کر دی، زخمی ہونیوالے حاجی محمد ظاہر نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا ہے کہ وہ بازار سے گھر جا رہے تھے کہ جناح ٹاﺅن میں گاڑی میں مسلح افراد نے ایک خاتون کو زبردستی گاڑی میں ڈالنے کی کوشش کررہے تھے جس پر میں نے ان سے کہا ہے کہ خاتون کو کہا لے جا رہے ہیں جس پر مسلح افراد نے بتایا کہ ہم کرائم برانچ کے لوگ ہے تفتیش کرنے کے لئے لے جا رہے ہیں جس پر میں نے بتایا کہ اپنا کارڈ دکھائیں اس دوران گاڑی چلانے والے شخص نے گاڑی سے اتر کر فائر کر دی جس میرے ٹانگ میں گولی لگی اور میں بے ہوش ہو گیا اور مسلح افراد نے ایک خاتون اور ایک مرد کو اغواءکر لیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے جناح ٹاﺅن سے اغواءہونیوالے چائینز باشندوں کے اغواءکا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت کردی کہ مغویوں کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں